نیب کا سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )حکام نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔

 احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

 نیب کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ سمیت دیگر کیسوں میں کئی مرتبہ طلب کیا گیا، مگر طلبی کے باوجود سلمان شہباز پیش نہیں ہوئے، عدم تعاون کے باعث تحقیقات میں پیش رفت نہیں ہو سکی، سلمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سلمان شہباز کی جائیداد قرق کرنے کا حکم صادر کرئے۔

loading...
loading...