عامر سہیل قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے میدان میں آ گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے میدان میں آ گئے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم گراونڈ نمبر 2 پر ڈار ہاکی اکیڈمی کا دورہ کیا ۔

اولمپئین توقیر ڈار نے انہیں ہاکی بحالی میں ڈار اکیڈمی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

عامر سہیل کا کہنا تھا کہ حکومت کو قومی کھیل کی سرپرستی کرنی چاہئے،حکومت کو ہاکی کو بچانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

  اولمپئین توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ حالات کچھ بھی ہوں وہ ہاکی بحالی کی کوششیں جاری رکھیں گے،  ڈار ہاکی اکیڈمی کی ٹیم اپنی مدد آپ کے تحت 13 اگست کو دوہفتے کے دورے پر دورہ یورپ پر روروانہ ہوگی۔

loading...
loading...