کلسٹربم گرانے کا معاملہ،سیکرٹری خارجہ کی سفراء کوصورتحال پربریفنگ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بم گرانے کے معاملے پردفترخارجہ میں بڑے ممالک کے ‏سفیروں کی آمد ہوئی جہاں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سفراء کو صورتحال پر بریف کیا۔‏

 کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بم گرانے کے معاملےپر امریکہ، روس ، چین، فرانس، ‏اور برطانیہ کے سفیروں کو پاکستانی دفتر خارجہ میں بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ‏نے سفیروں کو صورتحال پر بریفنگ دی،سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی اندر کی صورتحال ‏پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

 سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ ہے،عالمی برادری ‏بھارت کو ایسے اقدامات سے باز رکھے۔

loading...
loading...