جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کا 7 اگست تک راہداری ریمانڈ منظور

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکا 7اگست تک راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

 نیب کی حراست میں موجود سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کی درخواست اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے فریال تالپورکو کراچی لے کر جانا ہے اس لئے راہداری ریمانڈ دیا جائے۔

 عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے 7اگست تک راہداری ریمانڈ منظورکر لیا ۔

loading...
loading...