اپوزیشن جماعتیں ذاتی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہیں،عثمان بزدار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ذاتی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہیں،حزب اختلاف کا غیر فطری اتحاد چند دنوں کا مہمان ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر انتشار کی سیاست کرکے عدم استحکام کی سازش کر رہے ہیں،پاکستان کے باشعور عوام نے ہمیشہ منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کیا ،ذاتی مفادات کیلئے اکٹھی ہونے والی اپوزیشن کل بکھر جائے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت 70 برس کی خرابیوں کو درست کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب گامزن ہے۔

loading...
loading...