پیرو میں طوفانی بارشیں،مختلف حادثات میں11افراد ہلاک

peru-fllod

لیما:لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں ایل نینو کے باعث طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں تیزی کردی گئی ہے۔ چین میں مٹی کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔

دو دہائیوں میں سب سے گرم ترین درجہ حرارت، تیز بارشوں ،سیلاب اور لینڈ سلائنڈنگ نے پیرو میں ہنگامی صورتحال پیدا کردی ہے۔کئی ہفتوں سے جاری بارش نے سیلابی صورتحال اختیار کرلی ہے ، جس کے باعث متعدد گھر تباہ ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد متاثر ہورہے ہیں۔ لوگوں کو آمدروفت میں بھی مشکلات کا سامناہے۔

مرکزی ہائی ویز کا طویل حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ پیرو کے بیالیس علاقوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں تیزی کردی گئی ہے۔ ریسکیو عملہ متعدد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہاہے۔

دوسری جانب چین کے صوبے زن جیانگ میں مٹی کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔ گرد آلود تیز ہواوٴں چلنے سے حدنگاہ بھی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ ہیمی اور ٹرپان شہر کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

loading...
loading...