کینیڈا میں برفانی طوفان کی شدت میں اضافہ

canda-storm-snow

اوٹاوا:کینیڈا میں برفانی طوفان کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔آج شدید برفباری کی پیش گوئی، حکام کی جانب سے سخت موسم کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

کینیڈا میں سرد موسم نے ڈیرے ڈال لئے۔ جاتے جاتے سردیاں برفانی طوفان کا تحفہ دے رہی ہیں۔ بدھ کے روز سے شرو ع ہونے والی برفباری کے بعد سڑکوں نے کئی انچ موٹی سفید چادر اوڑھ لی۔
حکام نے آج شدید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ ٹورنٹو میں سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چلیں گی۔ دارالحکو مت سمیت متعدد شہروں میں موسم میں شدت کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

loading...
loading...