کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح ہوتے ہی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ کل سے منگل تک طوفانی بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر یوں کے چہروں پر خوشی کی لہر چھا گئی،شہر میں گزشتہ روز دھوپ اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد علی الصبح کہیں ہلکی تو کہیں تیز بادل برس ہی پڑے۔

مختلف علاقوں میں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر ،شاہراہ فیصل،گلستان جوہر ،ایم اے جناح روڈ،گرومندر،لالوکھیت ،لیاقت آباد اور عائشہ منزل سمیت ملحقہ علاقوںمیں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل پڑیں۔

اس کے علاوہ گرومندر، کھارادر ،اورنگی ٹاؤن اوربلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیاہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد میں موسم ابرآلود ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش اللہ کی رحمت ہے لیکن بلدیاتی اداروں کی ناقص حکمت عملی بارش کا مزہ کرکرا کردیتی ہے۔

ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بوندا باندی کا امکان ظاہر کردیا۔

دوسری جانب موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ جولائی کے آخر اور اگست کے آغاز میں شہر قائد میں تیز بارش ہونے کی امید ہے۔

loading...
loading...