خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پشاور سمیت خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں سب سے زیادہ 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،کاکول 30،پشاور24،پاراچنار10،بالاکوٹ24،چراٹ21،کالام 18پھٹن 4،دیرمیں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملاکنڈ ڈویژن ،کوہاٹ ،بنوں میں بھی مزید بارش کا امکان ہے،بارش سے پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ۔

ناقص نظام نکاس آب کے باعث پشاور کے بیشتر علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا اور سڑکیں تلاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

loading...
loading...