ورلڈ کپ فائنل سری لنکن امپائر نے غلطی کا اعتراف کرلیا

dherm

ورلڈکپ فائنل میں اوورتھرو تنازع ، سری لنکن امپائردھرما سینا نے ورلڈ کپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔ کہتے ہیں ایک رن کم دینا چاہیئے تھا۔ گراؤنڈ میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی، اپنے فیصلے پرکوئی افسوس نہیں ہےاور نہ ہوگا۔

کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں اوورتھروتنازعہ کے مرکزی کردار دھرماسینامیدان میں آگئے۔

فائنل میں کی گئی غلطی کا اعتراف کرلیاکہا ری پلے دیکھنے کے بعد اندازہ ہوا۔کھلاڑیوں نے کراس نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا  میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی۔چھ رنزدینے سے قبل ساتھی امپائر سے مشورہ بھی کیا تھا۔

تاہم فیصلے پر کوئی پشیمانی نہیں۔

دھرم سینا نے غلطی مان تو لی لیکن اس کا خمیازہ نیوزی لینڈ نے بھگتا۔

loading...
loading...