وزیراعظم  کی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن :وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں جہاں انہوں نے سرمایہ کاروں کے گروپس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

 پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نئے دور کا آغازہوگیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان  3روزہ سرکاری دورے پر امریکاپہنچے۔

وزیراعظم عمران خان پاکستان ہاؤس پہنچے توپاکستانی کمیونٹی نے وزیر اعظم کا والہانہ استقبال کیا ۔

 وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین جاوید انورنے سرمایہ کاروں کے گروپ کے ہمراہ  پاکستانی سفارتخانہ میں ملاقات کی،  اس دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساز گار ماحول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے ،خواہش ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مواقوں کا فائدہ اٹھائیں ۔

 سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکیورٹی کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور توانائی، سیاحت  شعبوں  سمیت سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکی ۔

 ٹیکساس میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہرجاوید نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ،طاہرجاوید ڈیموکرٹک پارٹی اثرورسوخ رکھنے والے پاکستانی تاجرہیں۔

 پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے انہوں نے پاکستان کانگرس فاؤنڈیشن کے قیام میں اہم کردارکیا ۔

 امریکا میں موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ  22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دو نشستیں ہوں گی ۔

 دونوں رہنماؤں میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے اور افغانستان کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم امریکا میں پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے،ہم ایڈ نہیں ٹریڈ اور امن و استحکام چاہتے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے، عمران خان کا خطاب سننے کیلئے 19 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے ۔

loading...
loading...