بلاول بھٹو کی ڈی آئی خان میں فائرنگ اور دھماکے کی شدید مذمت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نےڈی آئی خان میں فائرنگ اور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت معصوم شہریوں کی شہادتوں پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ۔

بلاول بھٹو نے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی و انتھاپسندی کیخلاف متحد اور سینہ سپر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی درندگی کی انتہا ہے، جس کا آہنی ہاتھوں سے دفن کرنے کے علاوہ اور کوئی علاج نہیں ۔

loading...
loading...