مریم اورنگزیب کی لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے مریم نواز کی فیصل آباد  نواز شریف رہا کرو ریلی سے قبل رکاوٹوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ابھی مریم نواز فیصل آباد ریلی کیلئے باہر نکلیں نہیں تو سیلیکٹڈ وفاقی اور پنجاب حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ،  نواز شریف نے کون سا ٹی وی بند کروایا تھا ،آپ کے ڈر اور نوازشریف کے حوصلے میں فرق صرف سیلیکٹڈ اور منتخب کا ہے ۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ حکومت مریم نوازکی فیصل آبادریلی سے خوفزدہ ہے،عمران صاحب کان کھول کر سُن لیں مریم نواز انشااللہ فیصل آباد جا رہی ہیں  “روک سکو تو روک لو “، عمران صاحب جتنا پیسا مریم نواز کے پہرے پہ خرچ کر رہے ہیں ، عوام کو روٹی، روزگار اور گھر دیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کیا کرتےہیں اتنا خوف، 3دن پہلے دھمکیاں دیں بات نہیں بنی، 2دن پہلے پورے فیصل آباد میں دفع 144 لگائی اورپنجاب حکومت نے ن لیگ کوریلی کی اجازت نہیں دی۔

عمران صاحب پھر مسلم لیگ ن  کے کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مروائے اور گرفتاریاں کیں ، پھر آخری دن جب کوئی بات نہ بنی تو رکاوٹیں ، اور راستے بند، اگر مریم نواز کی فیصل آباد میں ریلی اور  جلسہ بڑا نہیں ، اگر ڈر نہیں لگ رہا تو پھر یہ سب کیوں کیا جا رہا ہے ؟

loading...
loading...