سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے،ترجمان پا ک فوج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن :پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے افواج پاکستان نےسرحدوں کابھرپوردفاع کیا،پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلےسےبہترہے،سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف قمرجاوید باجوہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں شرکت کریں گے، آرمی چیف پنٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کا کام جاری ہے، پاک افغان سرحدپرباڑلگانےسےسرحدی کنٹرول میں بہتری آرہی ہے،باڑلگنےسےدہشتگردی کےواقعات کم ہوں گے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نےپاکستانی سرحدوں کابھرپوردفاع کیا،پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلےسےبہترہے،پاکستانی عوام اور سیکیورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں،اب سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔

loading...
loading...