ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

حوالدارمنظورعباسی شہید

حوالدارمنظورعباسی شہید- آئی ایس پی آر

ایل او سی پر بھارتی افواج نے بلاشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے میں حوالدارمنظورعباسی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سےخاتون،2بچیوں سمیت4افراد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل،ستوال، خانجر، نکیال جندروٹ سیکٹرز پر فائرنگ کی۔بھارتی فوج نےشہری آبادی اورفوجی چوکیوں کونشانہ بنایا۔

پاک فوج نےبھارتی فائرنگ کابھرپورجواب دیا۔

پاک فوج نےان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی جارہی تھی۔

بھارتی چوکیوں کو جوابی فائر میں شدید نقصان پہنچایا گیا۔

loading...
loading...