آئی سی سی نےکرکٹ قوانین میں تبدیلی کی منظوری  دے دی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نےکرکٹ قوانین میں تبدیلی کی منظوری دےدی۔

لندن میں آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ہوا، جس میں پلیئنگ کنڈیشنزمیں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔

سالانہ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کی سفارش پرکسی کھلاڑی کےسرپرچوٹ لگنےکی صورت میں ٹیم کومتبادل کھلاڑی شامل کرنےکی اجازت دے دی گئی، کھلاڑی کی تبدیلی میچ ریفری کی اجازت سےمشروط ہوگی۔

قانون میں ایک اوراہم تبدیلی بھی کی گئی ہے اوروہ یہ کہ سلواوورریٹ پراب کپتانوں کومعطل نہیں کیا جائےگا، سلوواوورریٹ پرکپتان اورکھلاڑیوں پریکساں جرمانہ ہوگا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں سلواوور ریٹ پرٹیم فی اوور2چیمپین شپ پوائنٹس سےمحروم ہوجائے گی،تبدیل شدہ پلیئنگ کنڈیشنزکا اطلاق یکم اگست سےہوگا۔

loading...
loading...