عاطف زمان نے نیوز اینکر کے قتل کا انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟

z

نیوزاینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کا قاتل عاطف زمان کس طرح ٹائر شاپ سیلز مین سے بزنس ڈائکون بنااور پھر کن وجوہات کی بنا پر اس نے قتل جیسا انتہائی قدم اٹھایا۔

 شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوان عاطف زمان کو راتوں رات امیر بننے کا شوق تھا۔

 کراچی میں کشمیر کالونی کا رہائشی عاطف پیسے کی چمک دمک سے متاثر تھا لیکن ٹائر کی اس کی زندگی میں غیر معمولی اہمیت دکھائی دیتی ہے۔

ٹائر شاپ میں ہی بطور سیلز مین نوکری کی اور جعل سازی بھی ٹائز بزنس کے نام پر ہی کی۔

 عاطف زمان کی فیس بک وال بھی ٹائرز کی اسکی زندگی میں اہمیت کی گواہی دیتی ہے۔

 عاطف نے تمام عمارت ہی جھوٹ پر کھڑی کی تھی۔ اہل خانہ کی 2005 کے زلزلے میں موت  ہو

 یا کاروبار کی جھانساسب کا سب جھوٹ تھا۔

سرمایہ کاروں کی کھوج پر پتہ چلا کہ عاطف کا بھائی بھی ہےاور اہل خانہ بھی مگر زندگی اچانک اسطرح بدلی بھی سکتی ہے عاطف نے سوچا بھی نہیں تھا۔ کروڑ روپے بغیر کسی لکھت پڑھت کے دینے والوں نے

رقوم کی واپسی کے مطالبے شروع کئے تو عاطف پہلے پریشان ہوا۔

مگر پھر اس کے شاطر ذہن نے رقم مانگے والوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ بنایا۔

منصوبہ ہی تو تھاکہ پہلےگھروالوں کوگاؤں بھیج دو اور پھر سب سرمایہ کاروں کو ایک ہی جگہ بلاکر قتل کرے۔

 مگر مرید اور خضر بدقسمت رہے تو عاطف کے بلاوے پر پہنچ گئے۔

loading...
loading...