ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی:آسٹریلیا اور انگلینڈ آج برمنگھم میں مدمقابل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

برمنگھم:کرکٹ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اورمیزبان انگلینڈ کےدرمیان آج برمنگھم میں کھیلا جائےگا۔

ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کی جنگ جاری ہے،میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ اورآسٹریلیا آج ٹاکرائیں گے،برمنگھم میں دوپہرڈھائی بجےمیدان سجے گا۔

لیگ مرحلے میں 5مرتبہ کے چیمپئن کینگروزنے انگلینڈ کو64رنزسےہرایا تھا،آسٹریلیا نے 9میں سے 7میچزجیتے،لیگ مرحلےمیں 14پوائنٹس کےساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

کینگروز 8ویں فائنل 4میں ان ایکشن ہیں، اورآج تک سیمی فائنل نہیں ہارے،انگلش ٹیم نےلیگ مرحلے میں 9میں سے6میچزجیتے، 3میں شکست ہوئی،میزبان ٹیم چوتھی بارفائنل تک رسائی کیلئےپرعزم ہے۔

loading...
loading...