اسپین  کے شمال مشرقی علاقے سیلاب کی زد میں،سڑکیں زیرآب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسپین کے شمال مشرقی علاقے بارش اور سیلاب کی زد میں ہیں،سڑکیں سب زیرآب آگئیں، سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اسپین میں بارش اور ژالہ باری  کے بعد بدترین سیلاب آنے سے شمال مشرقی علاقوں میں تباہی پھیل گئی،گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔

گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں،سڑکیں دریا میں تبدیل ہوگئیں،سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص ہلاک  ہوگیا۔

پامپلونا بھی بارش کے باعث شدید متاثر ہوا، جس کے باعث بل فائٹنگ فیسٹیول روک دیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

loading...
loading...