عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاع نہیں ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن :ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعظم کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے پریس بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہارکیا۔

ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاع نہیں ۔

انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تاحال عمران خان کے دورے سے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایا گیا، وزیراعظم کے دورے کے بارے میں پڑھا ہے،تصدیق کیلئے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کروں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کےدورہ کی ابھی تصدیق نہیں کی، امید ہے وائٹ ہاوس عمران خان کے دورے سے متعلق کوئی بھی بیان آج جاری کرے گا۔

loading...
loading...