لاہور میں17 سالہ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکا دم توڑ گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور کےعلاقہ مناواں میں17 سالہ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سی سی پی او لاہور نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

سترہ سالہ احمد رحمان شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور وہ لاہور کےعلاقے مناواں میں ایک فیکٹری میں ملازم تھا۔

مناواں پولیس کے مطابق  احمد کو 3 افراد نے نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد متاثرہ لڑکے کو طبی امداد کےلئے میو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کی جانب سے مامو لطیف کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مقدمے میں نامزد دو ملزمان رضوان عرف جگا اور رفیق کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھجوا دیا گیا ہے۔مزید حقائق رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گے۔جبکہ سی سی پی او لاہور نے بھی واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئےڈی آئی جی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

loading...
loading...