خواجہ سعد رفیق کے پروڈیکشن آرڈر پر 2روزہ راہداری ریمانڈ جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:  احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماءخواجہ سعد رفیق کے پروڈیکشن آرڈر پر 2روزہ راہداری ریمانڈ جاری کر دیا۔

لاہورکی   احتساب عدالت کے رو برو جیل حکام نے لیگی رہنماءخواجہ سعد رفیق کے راہداری ریمانڈ کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو بجٹ سیشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد لے کر جانا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اس حوالے سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ہیں،عدالت  اسلام آباد قومی اسمبلی میں شرکت کیلئے خواجہ سعد رفیق کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ جاری کرئے۔

عدالت نے جیل حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے 2روزہ راہداری ریمانڈ جاری کر دیا۔

loading...
loading...