غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس: سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ تک ملتوی کردی۔

جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسارکیا کہ کیا حکومت نے لوڈ شیڈنگ سے متعلق کوئی پالیسی بنائی ہے؟جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی تاہم ہدایت لینے کیلئے مہلت دی جائے۔

 جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اگرکوئی پالیسی بنائی گئی ہے توآئندہ سماعت تک جمع کرادیں۔

عدالت عظمیٰ نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

loading...
loading...