وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے ، جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور جاری ہے۔

 وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس اسلام آباد میں جاری ہے ،اجلاس میں 15نکاتی ایجنڈا پر غور کیاجارہا ہے۔

 وفاقی کابینہ کو احساس پروگرام اور ویزہ این اوسی لیبرلائزیشن پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ کو اثاثہ جات اسکیم میں اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی،پا ک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو معاہدے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ کابینہ ریلوے بارڈ کے پرائیویٹ ممبر کی تقرری کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف آئی اے اور پی ٹی اے تصدیق شدہ چوری کے کیسز پر کابینہ کا بریفنگ دے گی اورنسٹ اور میکسیکو یونیورسٹی میں تعاون کے حوالے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔

بجلی کی تقسیم ساز کمپنیوں میں کام کرنے والے اسٹاف کو ریگولر کرنے پر بات ہوگی،پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر اور چینی یونیورسٹی جیانگ سو کے معابین معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تاخیر کا شکار ہونے والے معاہدوں کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کو اب تک کابینہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

loading...
loading...