پاکستان اورعالمی بینک میں 91 کروڑ80 لاکھ ڈالرکےمعاہدے پردستخط

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ، جس کے تحت عالمی بینک پاکستان کو3 مختلف منصوبوں کیلئے 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالردے گا ۔

تقریب اسلام آباد میں وزارت خزانہ میں ہوئی جس میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اوردیگرحکام کی شرکت کی ۔

سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن نوراحمد اورعالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پردستخط کئے ۔

 اعلامیے کے مطابق عالمی بینک 40 کروڑڈالرٹیکس ریونیو اورٹیکس نیٹ بڑھانے کے پروگرام پرخرچ کرے گا، پراجیکٹ کے ذریعے ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد 12لاکھ سے بڑھا کر35 لاکھ کرنے اور معیشت میں ٹیکس کا حصہ17 فی صد تک پہنچایا جائے گا ۔

ریونیو گروتھ کیلئے دوسرا پراجیکٹ خیبرپختونخوا کی ٹیکس اتھارٹی کیلئے ہے،جس پر11 کروڑ80 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے جبکہ عالمی بینک ہایئرایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام پر40 کروڑڈالرخرچ کرے گا ۔

loading...
loading...