پچھلی حکومتوں نے پاکستان کو قرض کی دلدل میں پھنسایا،وزیرخارجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پچھلی حکومتوں نے پاکستان کو قرض کی دلدل میں پھنسایا ،ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا،آزادانہ خارجہ پالیسی کیلئے معاشی طور پر مستحکم ہونا ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیرخارجہ نے ملکی معاشی پالیسی ،سرمایہ کاری ، ویزہ میں آسانیوں سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں کی مفاد پرست پالیسیوں کے سبب ملک قرض کی دلدل میں پھنسایا بلکہ ملک معیشت تباہی کے دہانے پرلاکھڑا ہوگیا ۔

وزیرخارجہ نے شرکاء سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت خود انحصاری کی جانب گامزن ہےاور سیاحت کا فروغ کیلئے کوشاں ہیں ،آزادانہ فارن پالیسی کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے  ۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود حکومت کاترجیحی ایجنڈا ہے جن کے زرمبادلہ سے معیشت کو استحکام ملتا ہے ۔

loading...
loading...