آغاسراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والابینچ ٹوٹ گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا سندھ ہائیکورٹ کادوسرا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے بینچ میں شامل جسٹس محمد سلیم جیسر نے کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد نئے بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔

اس سے پہلے جسٹس کے کے آغا بھی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کرپشن کیس میں جیل میں ہیں جبکہ ملزم مسیح الدین،گلزار اوراحمد دیگرنےعبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے ۔

ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

loading...
loading...