بجٹ 20-2019 : میٹروبس کو دی جانے والی سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:بجٹ 20-2019کیلئے پنجاب حکومت نے میٹرو بس کو دی جانے والی سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میٹرو بس کے کرایوں میں یکم جولائی سے 10روپے اضافہ کر دیا جائے گا،10روپے اضافے سے میٹرو کی ٹکٹ 20سے بڑھ کر 30روپے ہو جائے گی،

 لاہور اور اسلام آباد میٹرو کی مد میں سبسڈی کم کرنے سے پنجاب حکومت کو سالانہ ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہو گی۔

روزانہ سفر کرنے والے طلبا اور مزدور حکومت پر پھٹ پڑے،20روپے میں شاہدرہ سے گجومتہ تک روزانہ سفر کرنے والوں نے اس اضافے کو مسترد کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق میٹرو بس اب صرف لال رنگ میں نہیں چلیں گی، بسوں پر اشتہارات لگا کر آمدن بھی حاصل کی جائے گی۔

loading...
loading...