کراچی کا موسم ایک بار پھر تبدیل ، ہوائیں چلنے سے موسم بہتر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :شہرقائد  کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، ہوائیں چلنے سے موسم بہتر ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

کراچی کا موسم پھر تبدیل  ہوگیا، رات گئے بیشتر مقامات پر بوندا باندی بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور سمندری ہوائیں بھی چل رہی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال  مغرب سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے تک کے دوران موسم جزوی ابرآلود رہے گا، بوندا باندی کا بھی امکان ہے، درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا،شہریوں نے بھی موسم اچھا ہونے پر سکھ کا سانس لیا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران  مطلع جزوی ابرآلور رہے گا۔

loading...
loading...