ورلڈ کپ : آج میزبان انگلینڈ کی ٹیم افغانستان سے مقابلہ کرے گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مانچسٹر:کرکٹ ورلڈ کپ کے ایکشن سے بھرپورمقابلے جاری ہیں، آج میزبان انگلینڈ کی ٹیم افغانستان سے مقابلہ کرے گی ۔

کرکٹ ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں  فیورٹ انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی، میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شیڈول ہے۔

 حالیہ ایونٹ میں انگلش ٹیم 4میں سے 3میچزجیتنے میں کامیاب  رہی جبکہ افغانستان کوچاروں میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

 ورلڈکپ مقابلوں میں دنوں ایک بار ہی آمنے سامنے آئیں جس میں انگلیند نے 9وکٹوں سے فتح سمیٹی۔

loading...
loading...