پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج بجٹ پر بحث جاری رہے گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج بجٹ پر بحث جاری رہے گی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے آج بھی شورشرابے کا امکان ہے۔

 قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 قومی اسمبلی اجلاس کا 3نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، آج کے اجلاس میں بجٹ 20-2019پر بحث شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ،اپوزیشن کی طرف سے آج پھر ایوان میں شور شرابے کا امکان ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ہیش کئے گئے ،بجٹ پر اپوزیشن کی سخت تنقید متوقع ہے۔

پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کے اجرا کا مطالبہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کی طرح آج بھی حکومتی اراکین کیجانب سے بھی اپوزیشن ارکان کی تقاریر کے دوران نعرے بازی کا امکان ہے۔

دوسری جانب سینٹ اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 4بجے ہوگا،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس کیلئے مختصر ترین دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، سینٹ اجلاس میں بھی بجٹ پر بحث کی جائے گی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج بھی متوقع ہے ۔

loading...
loading...