محمد مرسی کے بیٹے کا والد کی موت پر فوری ردِ عمل

مصر کے سابق صدر محمد مرسی- فائل فوٹو

مصر کے سابق صدر محمد مرسی- فائل فوٹو

سابق مصری صدر محمد مرسی انتقال کرگئے۔

گزشتہ روز ایک مقدمے کی سماعت کے دوران سابق صدر کمرہ عدالت میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

والد کی موت پر بیٹے احمد محمد مرسی نے فوری ردِ عمل کا اظہار دیتے ہوئے کہا کہ ابو اللہ کے یہاں ملیں گے۔

mursi-betaسیاسی تجزیہ کار اور عرب اسپرنگ پر گہری نگاہ رکھنے والے محمد مرسی کی موت کو قدرتی نہیں بلکہ ایک سیاسی قتل قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے جون 2012میں زبردست کامیابی حاصل کرکے صدر بننے والے محمد مرسی صرف ایک برس تک ہی اقتدار پر رہ سکے تھے۔ 2013 میں فوجی بغاوت کے بعد انہیں عہدے سے معزول کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا

loading...
loading...