انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 157روپے پر پہنچ گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی : روپے کی قدر میں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 70پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 157روپے پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 70پیسے اضافہ ہوا،جس کے بعدڈالر کی قیمت 157روپےکی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 70پیسےکمی ریکارڈکی گئی ، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15روپے 70پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

loading...
loading...