قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 2روز کے وقفے کے بعد آج ہوں گے، اجلاس میں بجٹ پر بحث کی جائے گی ۔

 قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس 2روز کے وقفے کے بعد آج ہورہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

قومی اسمبلی کا مختصر ترین تین نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،آج کے اجلاس میں بجٹ 20-2019پر بحث شروع ہوگی۔

اپوزیشن کی طرف سے آج پھر ایوان میں شور شرابے کا امکان ہے جبکہ  حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر اپوزیشن کی سخت تنقید متوقع ہے۔

 پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کے اجرا کا مطالبہ کرے گی۔

سینیٹ اجلاس بھی آج شام ہوگا،اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے،سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینٹ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

اجلاس میں رحمان ملک شناختی کارڈ کے مسائل کے حوالے سے رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے،اجلاس میں بجٹ پر بحث کی جائے گی۔

loading...
loading...