پارک لین کیس :آصف زرداری کی درخواست ضمانت پرآج سماعت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ میں پارک لین کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت پرسماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2رکنی ڈویژن بینچ سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت پرسماعت کرے گا۔

سابق صدر آصف علی ذرداری کو ذاتی حیثت میں پیش کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہو گی ،درخواست آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری دس جون سے نیب کی تحویل میں ہیں، نیب کو حکم دیا جائے کہ آصف زرداری کو عدالت پیش کرے، انصاف کے تقاضوں پر پورا اترنے کیلئے آصف زرداری کی عدالت میں حاضری ضروری ہے۔

loading...
loading...