ٹرمپ نے لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

Untitled-1

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میئر لندن صادق خان میں پھر لفظی جنگ شروع ہوگئی، ٹرمپ نے صادق خان کو برطانیہ کیلئے آفت قرار دے دیا۔ امریکی صدر، صادق خان کی تنقید پر ادھار چکانے کیلئے میدان میں آ گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن چاقو حملوں کو مخالفین پر حملوں کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا اور لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی صدر نےلندن چاقو حملوں پر ٹویٹ کرتے ہوئے میئر کو نشانے پر لیا اور کہا صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ مجھ پر۔

میئر لندن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے بیان کا جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

loading...
loading...