ڈچ کھلاڑی کے مذاق پر بھارتی سیخ پا

Untitled-1

ماضی کے مایہ ناز بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے حال ہی میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، جس کے بعد دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان ہی میں سے ایک نیدرلینڈز کے باؤلر پیٹر بورن بھی تھے جنہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ‘میں نے یوراج کے خلاف چند مرتبہ بولنگ کی ہے اور میں بھی انہیں آؤٹ نہیں کرپایا اس کا مطلب وہ کوہلی سے زیادہ اچھے کھلاڑی ہیں۔’

پیٹر بورن ورلڈ کپ 2011 کے درمیان ہالینڈ اور انڈیا کے ایک میچ کا ذکر کررہے تھے، جس میں کامیابی حاصل کرکے بھارت نے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنائی تھی۔ اس میچ میں یوراج نے 51 رنز بنائے تھے تاہم کوہلی اس میچ میں 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ ڈچ کھلاڑی کے ٹوئٹ میں یہ بات واضح تھی کہ وہ مذاق کررہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹ شائقین کو یہ بات پسند نہیں آئی کہ بورن نے یوراج کو کوہلی سے بہتر کیسے قرار دیا اور بے چارے پیٹر بورن بلاجواز تنقید کا نشانہ بنتے رہے۔ کسی نے پیٹر بورن کو دنیا کا بدتین بولر قرار دیا تو کسی نے ان کے اعداد و شمار نکال کر انہیں چڑانے کی کوشش کی۔ کس نے کیا کہا۔۔۔؟ ذیل میں دیکھیں۔۔۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی کپتان اور جدید کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی نے بھارتی تماشائیوں کی چھوٹی سوچ پر اسٹیون اسمتھ سے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔

loading...
loading...