کراچی :سی ویوکے ساحل پر گاڑی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں سی ویو کے ساحل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 10سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور فرارہوگیا۔

 کراچی میں سی ویو کے ساحل پر چلنے والی گوکارٹ کار کی ٹکر سے 10سالہ معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

ساحل پر فرحان سیر و تفریح کیلئے آیا تھا واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

پولیس کی جانب سے کار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے حادثے کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ،10سالہ فرحان نیو کراچی کا رہائشی تھا ۔

دوسری جانب نیو کراچی چڑھائی اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ،جس کی شناخت فیضی کے نام سے ہوئی ہے ۔

ادھر ہجرت کالونی میں گھر کی چھت کا حصہ گرنے سے 2افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں شکیل اور سمیر شامل ہیں جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

loading...
loading...