ورلڈکپ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ناٹنگھم:ورلڈکپ میں آج ایک اور بڑا مقابلہ ہوگا ،بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی ۔

ورلڈکپ کے 18ویں معرکے میں  نیوزی لینڈ اور بھارت میں زور کاجوڑپڑے گا، ناٹنگھم کے ٹرنٹ برج میں میدان سجےگا  لائیو ایکشن دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔

حالیہ ورلڈکپ میں اب تک بلیک کیپز ناقابل شکست ہے، تینوں میچوں میں فتح سمیٹی، بھارت نے جنوبی افریفا اور آسٹریلیا جیسی تگڑی ٹیموں کو پچھاڑا۔۔

ورلڈکپ مقابلوں میں دونوں کا 7بار آمنا سامنا ہوا،  3بھارت اور 4میچز کیویز نے جیتے۔

loading...
loading...