سعودی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 26 زخمی

Untitled-1

جدہ: سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر یمنی حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی شہر ابہا کے مشرقی علاقے میں قائم ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں نے  میزائل سے حملہ کیا ۔

ایجنسی کے مطابق زخمی افراد میں سے 8 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال متنقل کردیا گیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ سعودی فورسز نے ایئرپورٹ میں گھیرے میں لے لیا۔

اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران یمنی باغیوں کے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت میں کی گئی ہے۔

loading...
loading...