‘وایو’ طوفان کراچی کے قریب پہنچ گیا

image007

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق  وایو طوفان کے سندھ میں داخل ہونے کے امکانات قوی ہوگئے ہیں جس کے باعث جمعرات سے بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے مغربی ساحل سے آنے والے طوفانی وایو نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے اور اب یہ طوفان کراچی کے جنوب مغربی ساحلی علاقے سے محض 725 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

طوفانی ہوائیں 135 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہیں، طوفانی ہواؤں کے باعث سندھ کے اضلاع بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں جمعرات اور جمعہ کو موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لئےماہی گیروں کو بدھ کی شام سے جمعہ کی شام تک مچھلی کے شکار کے لئے سمندر کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ سندھ کے شہری اداروں کےلئے بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

loading...
loading...