منی لانڈرنگ کرنے والوں کو پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  منی لانڈرنگ کرنے والوں کوکوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے، یہ لوگ جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں۔

کپتان کرپشن کے خلاف میچ میں ڈٹ گئے ،وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نےقوم کو نقصان پہنچایا،منی لانڈرنگ کرنے والوں نے عوام کو غربت میں دھکیلا،قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی بڑائی کرنا بند کرے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں،منی لانڈرنگ کرنے والوں کوکوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے بحیثیت قوم ہمیں نقصان پہنچانے،مفلسی کی دلدل میں دھکیلنے اوراب خود “جمہوریت” کی اوٹ میں پناہ تلاش کرنے والے منی لانڈررزکی تعریف وستائش کا سلسلہ بند کیا جائے۔

 وزیراعظم نے تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کے پیچھے پناہ لینے والے ایسی افراد کی آؤبھگت توکسی بھی طرح ممکن نہیں ،کیا قومی وسائل پرہاتھ صاف کرنے والوں سے ایسا خصوصی سلوک دنیا میں کہاں روا رکھا جاتا ہے؟ ۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرموں کی طرح ہی نمٹا جائے ۔

loading...
loading...