خیبرپختونخوا کے مجوزہ بجٹ کے اعداد وشمار آج نیوز کو موصول 

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا  کے مجوزہ بجٹ 20-2019کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اعداد وشمار آج نیوز کے موصول  ہوگئے۔

خیبرپختونخوا  کے مجوزہ بجٹ 20-2019کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 2 کھرب 9 ارب روپےمختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں میں 87 ارب 50کروڑ روپے کی غیرملکی امداد اور قرضہ  بھی شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق حکومت اے ڈی پی کیلئے 50 ارب روپے قرضہ لے گی جبکہ 36 ارب  50 کروڑ روپے مقامی حکومتوں کیلئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

مجوزہ اے ڈی پی میں صوبائی حصہ رواں مالی سال سے 12فیصد زیادہ ہےجبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 90 فیصد جاری جبکہ 10فیصد نئی اسکیموں پر خرچ کیا جائے گاجس میں سڑکوں کیلئے 22 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے رکھنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

loading...
loading...