الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پرانتخابات ملتوی کردیئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سرحد پار سے دہشتگردی خطرے کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابات 18 روز کیلئے ملتوی کردیئے۔

قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخاب ملتوی کرنے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا۔

خیبر پختونخواا حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو قبائلی اضلاع میں انتخابات 20 دن تک ملتوی کرنے کی درخواست پر ہونے والے اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت خیبر پختونخوا حکومت کےنمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، حکام وزارت داخلہ اور صوبائی الیکشن کمشنر بھی شریک ہوئے جبکہ متعلقہ حکام نے قبائلی اضلاع میں ہونے والی دہشت گردی پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن نے باہمی مشاورت سے قبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کر دیئے۔

 اب قبائلی اضلاع کی16 صوبائی نشستوں پر انتخابات 2 جولائی کی بجائے 20 جولائی کو ہوں گے۔

 الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر 18 دن کیلئے انتخابات ملتوی کریئے۔

 

loading...
loading...