ورلڈ کپ کے پاکستانی اشتہار نے پورے بھارت کو مرچیں لگا دیں

Untitled-1

کراچی: ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان اور پاکستان کے مقابلہ سے قبل ایک مذاحیہ ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں ایک ماڈل ونگ کمانڈر ابھینندن کا بھیس بنا کر ان کی نقل کرتا نظر آ رہا ہے۔

پلوامہ میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کے بالاکوٹ میں نام نہاد ایئر اسٹرائیک کی گئی۔ اس کے بعد جب ہندوستانی طیاروں نے پاکستانی حدود کو عبور کیا تو ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو پاکستانی طیاروں نے مگ 21 سمیت دھول چٹا دی۔

 انگلینڈ میں چل رہے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کو پروموٹ کرنے کیلئے پاکستان نے ایک اشتہار بنایا ہے جس میں ابھینندن کے انداز کو کاپی کیا گیا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 16 جون کو آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں ہونے والے مقابلہ کے حوالہ سے بنایا گیا، پاکستانی اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

اس اشتہار میں ابھینندن ورتھمان کی طرح نظر آنے والا ایک پاکستانی ماڈل ان کی نقل کرتا نظر آرہا ہے۔ ابھینندن ورتھمان کو پاکستان میں جنگی قیدی بنائے جانے کے بعد پاکستانی فوج کی طرف سے ابھینندن سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابوں کو اس اشتہار میں عالمی کپ سے جوڑ کر ایک مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اشتہار میں پاکستانی ماڈل کو بالکل ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا لُک دیا گیا ہے اور اس نے ابھینندن جیسی مونچھیں بھی لگا رکھی ہیں۔ وہ ان کی طرح کپ میں چائے بھی پی رہا ہے۔ ویڈیو میں ابھینندن کے ہم شکل اس ماڈل سے 16 جون کو ہونے والے ہندوستان پاکستان کے میچ کے حوالہ سے سوال پوچھے جا رہے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ ہندوستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون اور پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کی گیم اسٹریٹجی کیا ہوگی۔ اس پر ماڈل کہہ رہا ہے،

“I am sorry, I am not suppose to tell you this”۔

اشتہار کے آخر میں چائے کے بارے میں پوچھے جانے پر ماڈل The Tea is fantastic کہہ کر اور کپ لے کر نکلتا ہے، تو پیچھے سے آواز آتی ہے کہ ‘رُکو کپ کہاں لے کر جا رہے ہو۔’ اس کے بعد اشتہار کے اختتام پر ہندوستان اور پاکستان کے میچ کی تاریخ اور ٹائم فلیش ہونے لگتے ہیں۔

loading...
loading...