ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ آج آسٹریلیا کیخلاف کھیلےگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹوئنٹن :کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ آج آسٹریلیا کیخلاف کھیلےگا،میچ بارش سے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

ورلڈ کپ میں شاہینوں کوآج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہوگا،کینگروزسے آج ٹاؤنٹن میں ٹاکرا ہوگا،میچ کیلئے شاہینوں نے خوب تیاری کی۔

ٹاؤنٹن کا میدان گیلا ہونے کے سبب قومی ٹیم نے انڈورپریکٹس سیشن کیا،قومی ٹیم کے 3میچزمیں 3پوائنٹس ہیں۔

 ویسٹ انڈیزسےشکست اورسری لنکا سےمیچ بارش کی نذرہوا، واحد فتح میزبان انگلینڈ کیخلاف ملی، پاکستان آسٹریلیا میچ بھی بارش سےمتاثرہوسکتا ہے۔

 ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف کینگروز کا پلڑا بھاری ہے،9میں سے 5میچزآسٹریلیا جبکہ 4پاکستان کےنام رہے۔

loading...
loading...