نئی دلی کے اطراف حفاظتی شیلڈ، امریکا سے بھارت کا نیا منصوبہ

Untitled-1

نئی دلی: بھارت نے اپنے دارالحکومت نئی دلّی کی حفاظت کیلئے امریکا سے جدید میزائل سسٹم NASAMS-2  خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جارحیت پسند مودی دارالحکومت کی حفاظت کے نام پر امریکا سے ایک بلین ڈالر میں جدید میزائل خریدے گا۔

جدید میزائل سسٹم  NASAMS-2  دیسی، روسی اور اسرائیلی میزائل سسٹم  کے ساتھ مل کر کثیرالپرت ‘حفاظتی میزائل شیلڈ’ بناتا ہے جو دہلی کو کسی بھی بیرونی حملے سے محفوظ بنا دے گی۔

بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ‘پیشکش کی قبولیت’ جولائی یا اگست تک متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان میزائل کی خریداری کا معاہدہ ملٹری سیلز پروگرام کے تحت طے پایا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کی تکمیل کے دو سے چار سال کے درمیان میزائل سسٹم کی فراہمی ممکن ہوجائے گی، بھارت نے میزائل سسٹم کی تنصیب کیلئے دارالحکومت میں جگہ کا تعین بھی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے دوبارہ حکومت میں آتے ہی جنگی اسلحہ اور ساز و سامان خریدنے کیلئے امریکا سے پینگیں بڑھائیں اور 2.6 بلین ڈالر کی مالیت کے 24 ‘سیکیور اسکائی ایس-ایچ 63 سی ہاکس ہیلی کاپٹر’ خریدنے کا معاہدہ کیا جب کہ مئی میں ایک سیٹیلائٹ بھی خلاء میں بھیجا تھا۔

loading...
loading...