ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم آزادی پر نئے ‘سرپرائز’ کا اشارہ

DG ISPR Asif Ghafoor

لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے  یوم آزادی پر عوم کو نئے سرپرائز کا اشارہ دیدیا۔

ترجمان پاک فوج جنرل آصف غفور نے اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل کو منگنی کی مبارکباد دی، ساتھ ہی یوم آزادی کے نئے پراجیکٹ کے متعلق بھی اشارہ دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف شوبز جوڑے کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ احد میر تیار رہیں، آپ کو یوم آزادی پر کیپٹن سعد کے روپ میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے احد رضا میر اور اداکارہ سجل  کیلئے ان کی منگنی کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

loading...
loading...