امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک، وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی

amitabh

بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا جس کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگائی گئی اور پاکستان سے محبت کے پیغام شیئر کئے گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا اکاؤنٹ تقریباً آدھے گھنٹے تک ہیک رہا اور اس سے ٹویٹس بھی کی گئیں، بعدازاں ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے اسے بحال کردیا گیا۔

بگ بی کے اکاؤنٹ سے پاکستان اور ترکی کے پرچم والی تصویر بھی شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پیغام بھی دیا گیا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی بولی وڈ کے بگ بی کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے، ٹویٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہے۔

loading...
loading...