مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 10جون کو طلب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 10جون کو طلب کرلیا گیا، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر میں منعقد ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 10جون کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس 12 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

 اجلاس صبح 11بجے اپوزیشن چیمبر، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا ۔

مہنگائی، بیروزگاری، افراط میں ہولناک اضافے، ملک پر بڑھنے والے قرض، ڈالر کی قیمت سمیت دیگر معاشی امور زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے سے مشاورت ہوگی اور مختلف تجاویز مرتب کی جائیں گی جبکہ عوام دشمن بجٹ کیخلاف مزاحمت کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

loading...
loading...